پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

یو این مشن دارفور میں خدمات سرانجام دیتے ہوئے لانس نائیک عادل جان شہید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: یو این مشن دارفور میں خدمات سرانجام دیتے ہوئے لانس نائیک عادل جان شہید ہوگئے ، عادل جان شہید شہریوں کے تحفظ اور امدادی کاموں کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افریقہ کے شورش زدہ جنوبی علاقے دارفور میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں خدمات سرانجام دیتے ہوئے لانس نائیک عادل جان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ایف سی بلوچستان کے لانس نائیک عادل جان لکی مروت کےرہائشی تھے، عادل جان شہید شہریوں کےتحفظ اور امدادی کاموں کےفرائض انجام دے رہے تھے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ یو این مشن کےتحت 161پاکستانی اہلکارجانوں کے نذرانے پیش کرچکےہیں، پاکستان نے عالمی امن استحکام کےلیےبڑھ چڑھ کرکام کیا ہے۔

خیال رہے اقوام متحدہ کے امن مشن دستوں میں پاکستان کا شمار اُن ممالک میں ہوتا ہے جن کے فوجیوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ اقوام متحدہ کے امن مشنز میں اب تک 156 پاکستانی فوجی جوان جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں