اشتہار

منال کی شادی میں‌ شرکت، اقرا اور یاسر توجہ کا مرکز کیوں‌ بنے؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانی اداکارہ منال خان کی شادی میں شرکت نے والی اداکار جوڑی اقرا عزیز  اور یاسر حسین کا ایک بار سوشل میڈیا پر چرچا ہوگیا۔

ایک روز قبل منال خان اور احسن محسن رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، گزشتہ روز بارات کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

ان اداکاراؤں میں اقرا عزیز بھی تھیں، جو اپنے خاوند یاسر حسین کے ساتھ نظر آئیں۔

- Advertisement -

تقریب میں بھی اقرا عزیز کا تذکرہ ہر دوسرے شخص نے کیا، اس کی ایک اہم وجہ والدہ بننے کے بعد کسی بھی تقریب میں اُن کی پہلی بار شرکت تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yasir Hussain (@yasir.hussain131)

اقرا عزیز نے شادی میں اپنے شوہر یاسر حسین کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔ ان تصاویر میں دونوں نظر آئے اور صاحبزادہ کبیر حسین کہیں نظر نہیں آیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yasir Hussain (@yasir.hussain131)

شادی کی تقریب میں ویسے تو متعدد فنکاروں نے شرکت کی مگر اقرا عزیز کی تصاویر کو صارفین نے اتنا شیئر کیا کہ ٹویٹر پر اُن کے نام کا ٹرینڈ بن گیا، جو آج صبح سے ہی ٹاپ ٹین میں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں