اشتہار

’تم نکاح پڑھا لو‘ منیب بٹ کی دلچسپ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کے نکاح کے موقع پر اداکار منیب بٹ کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام گزشتہ روز شادی کے بندھن میں بندھ گئے، شادی کی تقریب کی دلچسپ ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

ایمن خان کے شوہر اداکار منیب بٹ نے انسٹاگرام پر منال کے نکاح کی ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ ’اپنا وقت یاد آگیا۔

- Advertisement -

منیب بٹ نے اپنی پوسٹ میں منال خان اور احسن محسن اکرام کو مخاطب کرتے ہوئے شادی کی مبارک باد بھی دی۔

اداکار کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منال خان کا نکاح پڑھایا جارہا ہے اس دوران ایک خاتون کہتی ہیں کہ منال سے پوچھ تو لو قبول ہے، اس پر منیب بٹ کہتے ہیں کہ تم نکاح پڑھا لو۔‘

منیب بٹ کی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور منال اور احسن کو شادی کی مبارک باد بھی دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ منال خان اور احسن محسن اکرام کے ولیمے کی تقریب کل کراچی میں ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں