تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی عرب میں کورونا ویکسینیشن سے متعلق نئی وضاحت آگئی

ریاض: سعودی وزارت صحت نے وضاحت پیش کی ہے کہ کورونا ویکسین کی دو خوراکیں لینے کے بعد وائرس سے متاثر ہونے کی صورت میں تیسری خوراک لینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں وزارت صحت نے عوام کی جانب سے پوچھے جانے والے مختلف سوالات کے جواب دیے۔ ایک استفسار پر وزارت کا کہنا تھا کہ وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کے لیے ویکسین کی دونوں خوراکیں لینا بہتر ہوگا، اگر مکمل ویکسینیشن کے بعد بھی وائرس لگ جائے تو تیسری خوراک کی ضرورت نہیں ہوتی۔

سعودی وزارت صحت نے کہا کہ پہلی خوراک وائرس سے متاثر ہونے پر کم از کم 10 روز بعد لی جائے، جبکہ دوسری خوراک وائرس کی مختلف شکلوں سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔

‘اسی طرح دوسری خوراک پہلی خوراک کے تین ہفتے بعد لیں، اگر پہلی خوراک لینے کے بعد وائرس لگا ہو تو ایسی صورت میں دوسری خوراک کم از کم دس روز بعد لی جائے تاہم اگر دو خوراک لینے کے بعد وائرس کا شکار ہوجائے تو ایسی صورت میں اب تک کی ہدایات کے مطابق تیسری خوراک کی ضرورت نہیں ہوگی’۔

وزارت نے یقین دہانی کرائی کہ لاعملی میں تیسری خوراک لے لی تو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں اس وقت کورونا سے بچاو کے لیے فائزر بائیونٹک، اسٹرازائینکا اور موڈرنا ویکسین دی جارہی جس کا باقاعدہ لیبارٹری ٹیسٹ کیا جاچکا ہے۔

Comments

- Advertisement -