اشتہار

راکا پوشی سر کرنے والا پاکستانی نوجوان واپسی پر پھنس گیا، ریسکیو آپریشن کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

اسکردو: دنیا کی خطرناک چوٹیوں میں سے ایک راکا پوشی کی مہم جوئی کرنے والے تین کوہ پیما پھنس گئے، جن کو ریسکیو کرنے کے لیے آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گلگت بلتستان راکا پوشی چوٹی نگرمیں پھنسنے والی 3کوہ پیماؤں کی باحفاظت واپسی کے لیے ریسکیوآپریشن شروع کردیا گیا۔

ان کوہ پیماؤں میں ایک پاکستانی نوجوان واجد اللہ نگری ہیں جبکہ دو کا تعق چیک ری پبلک سے ہے، جن کے نام پیٹر اور جاکب ہیں۔

- Advertisement -

ان تینوں کوہ پیماؤں نے بادلوں کی ماں کہلائی جانے والی خطرناک ترین چوٹی 10 ستمبر کو سر کی تھی، جس کے بعد وہ واپسی میں موسم کی خرابی کی وجہ سے پھنس گئے۔

مزید پڑھیں: پاکستانی نوجوان نے دنیا کی مشکل ترین چوٹی سر کرلی

کوہ پیماؤں نے باحفاظت واپسی کے لیے حکومت سے مدد طلب کی ، جس پر گزشتہ رات سے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا، اس آپریشن میں چار ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں۔

کوہ پیماعبدل جوشی اور ٹیم کوپھنسنےکوہ پیماؤں کو ریسکیو کرنےکیلئے بیس کیمپ پہنچایاجائے گا۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان میں واقع پہاڑ راکا پوشی نگر سطح سمندر سے 6900 فٹ کی بلندی واقع ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں