اشتہار

بابراعظم نے بولرز کے چھکے چھڑا دیے، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم کے سامنے قومی بولرز بے بس ہو گئے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں کھیلے گئے پریکٹس میچ میں کپتان ‏بابراعظم نے بولرز کے چھکے چھڑا دیے۔

شاہین آفریدی، حارث رؤف، دھانی، فہیم اشرف سمیت دیگر بولرز نے کپتان کے سامنے قسمت ‏آزمائی کی لیکن وہ کامیاب نہ ہو سکے۔

- Advertisement -

بابراعظم نے جم کر بولرز کا سامنا کیا اور حریف ٹیم کے بولنگ اٹیک کو ناکام بنا دیا۔ ‏

راولپنڈی کے اسٹیڈیم میں پاکستانی کھلاڑیوں کی مشقیں جاری ہیں اور سیریز سے قبل کھلاڑی خود ‏کو کنڈیشن سے ہم آہنگ کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا 15 ستمبر کو انٹراسکواڈ میچ شیڈول ہے جب کہ ون ڈے ‏سیریز کا آغاز 17 ستمبر سے راولپنڈی میں ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں