اشتہار

کراچی:‌ ٹک ٹاک کی وجہ سے تیزاب گردی کا شکار خاتون دم توڑ‌ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر سابق شوہر کی تیزاب گردی کا نشانہ بننے والی خاتون دم توڑ گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سعید آباد میں گزشتہ دنوں ایک شخص نے ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر خاتون پر تیزاب پھینک دیا تھا، جس میں وہ بری طرح جھلس گئی تھی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم خاتون کا سابق شوہر ذیشان ہے، جس نے 21 اگست کو دفتر جاتے ہوئے رمشہ نامی خاتون پر تیزاب پھینکا تھا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: تیزاب گردی کا شکار خواتین کیلئے نئی زندگی پروگرام کا آغاز

رمشہ کو تشویشناک حالت میں برنس وارڈ منتقل کیا گیا، جہاں وہ کئی روز تک زیر علاج رہی اور آج شام دم توڑ گئی۔

پولیس نے ملزم ذیشان کو گرفتار کرلیا تھا، جس نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کیا اور بتایا کہ دونوں نے کورٹ میرج کی، جس کے چند ماہ بعد طلاق ہوگئی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم ذیشان رمشہ سے دوبارہ شادی کرنا چاہتا تھا، اُس کی پیش کش کو خاتون نے مسترد کردیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں