اشتہار

اہم اسلامی ملک نے طالبان کی حکومت کو تسلیم کرلیا، مکمل تعاون کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کابل: قطر نے افغانستان کی نئی حکومت کی حمایت کرتے ہوئے اپنے تعاون کی مکمل یقین دہانی کرائی ہے۔

افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم افغانستان سے نائب وزیراعظم قطر اور امیرقطر کے مشیرکی ملاقات ہوئی، جس میں عبد السلام، شیخ عبدالسلام، امیرخان متقی سمیت دیگر حکومتی عہدیدار شامل تھے۔

افغان طالبان کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں باہمی تعلقات اور افغانستان کی مدد سے متعلق گفتگو ہوئی، اقتصادی ترقی اور دنیا سے تعلقات کے موضوع پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

- Advertisement -

افغان قیادت نےمشکل وقت میں حمایت کرنے پر قطر کی حکومت کاشکریہ اداکیا اور دوحہ مذاکرات کو اہم کامیابی قرار دیا۔

افغان طالبان کا کہنا تھا کہ ’تمام فریقین کو دوحہ معاہدے پر مکمل عمل درآمد کرنا ہوگا، قطری وزیرخارجہ کی جانب سے افغان قیادت اور عوام کو فتح پر مبارک باد دی گئی جبکہ انسانی امدادکیلئے عالمی طاقتوں سے تعلقات بہترکرنے پر زور دیا گیا’۔

قبل ازیں افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے پیش گوئی کی کہ عالمی برادری امارات اسلامیہ اور حکومت کو تسلیم کرنے کا جلد اعلان کردے گی، دنیا جلد طالبان حکومت کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کرےگی، ادھورے منصوبوں پر بھی جلد دوبارہ کام شروع کیا جائے گا‘۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ موجودہ صورت حال میں عالمی برداری کو افغانستان میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فلاح و بہبود کے اقدامات کرنا ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں