اشتہار

سعودی عرب میں گاڑیوں کے نئے نرخوں سے متعلق بڑی پیش گوئی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں گاڑیوں کی خرید وفروخت میں دلچسپی رکھنے والوں نے پیش گوئی کی ہے کہ یہاں نئی اور پرانی گاڑیوں کی قیمتیں بڑھنے کا امکان ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا ماننا ہے کہ مملکت میں آئندہ مرحلے میں پرانی اور نئی دونوں گاڑیوں کے نرخ بڑھیں گے، گاڑیوں کی قیمتیں بڑھنے کا سبب کوروناوائرس بھی ہوسکتا ہے۔

سعودی ماہراحمد الحربی کا گاڑیوں کے مہنگے ہونے کے اسباب کے حوالے سے کہنا تھا کہ کورونا وبا اور امریکا وچین کے درمیان اقتصادی بحران کے باعث ای چپس کی پیداوار کم ہونے سے بحران جیسے حالات ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ ای چپس کی قلت سے گاڑیوں کی پیداوار پر اثر پڑا ہے، ایک گاڑی میں بہت سارے کنٹرول یونٹس استعمال ہوتے ہیں، کنٹرول یونٹس میں چپس کا استعمال ہوتا ہے۔

ماہر کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کی پیداوار میں کمی اور طلب میں اضافے کے باعث نئی گاڑیاں مہنگی ہوں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پرانی گاڑیوں کے نرخوں میں بھی اضافہ ہوگا اس کی وجہ یہ ہوگی کہ فاضل پرزوں کی صنعت الیکٹرانک چپس کی کمی کی وجہ سے متاثر ہوئی ہے، اس لیے پرانی گاڑیوں کی قیمتیں بھی بڑھ سکتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں