ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

متحدہ عرب امارات میں سونے کے نئے نرخ

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات(یو اے ای) میں 10 گرام سونے کی قیمت 2114 درہم ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق اماراتی گولڈ مارکیٹ میں دس گرام سونے کا نرخ دو ہزار ایک سو چودہ درہم ریکارڈ کیا گیا۔ ایک گرام سونا دو سو گیارہ درہم اور ایک ملی گرام اکیس فلس کا ہے۔

ادھر پچھلے ہفتے نقصان کے بعد آج ایشیائی مارکیٹ میں سونے کے بھاؤ سترہ سو تیراسی ڈالر سے بڑھ کر سترہ سو نواسی ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

ایشیائی مارکیٹ میں ٹریڈرز کی توجہ امریکی ڈالر، یو ایس ٹریژری، عالمی ایکویٹی مارکیٹوں اور مختلف اقسام کے ڈیلٹا وائرس کے پھیلاؤ پر مرکوز رہیں۔

آج سونے کے ریٹ سترہ سو اسی ڈالر سے سترہ سو پچانوے ڈالر تک رہنے کی توقع ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں