تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

‘میں زندگی سے مایوس ہوچکا ہوں، مجھے اب اس دنیا میں نہیں رہنا’ دردناک واقعہ

دہلی: بھارتی پولیس نے زندگی سے مایوس شہری کی پل سے کود کر خود کشی کی کوشش ناکام بنا دی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ دل خراش واقعہ بھارتی ریاست اترکھنڈ میں پیش آیا جہاں 42 سالہ شخص بلند وبالا پل سے چھلانگ لگا کر اپنی جان گوانا چاہتا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ وہ شہری انڈریو گنج نامی پل پر کھڑا ہوکر بلند آواز میں کہہ تھا کہ وہ زندگی سے مایوس ہوچکا ہے اور اب اسے اس دنیا میں نہیں رہنا اسی لیے وہ مرنا چاہتا ہے۔ گشت پر مامور اہلکاروں کی کوششوں کے باعث معجزانہ طور پر مذکورہ شخص کو نئی زندگی مل گئی۔

اس حوالے سے پولیس حکام نے مزید بتایا کہ انہیں ایک فون کال موصول ہوئی جس میں اطلاع دی گئی کہ فلاح شخص پل کی گرل کے ساتھ کھڑا ہے اور کسی بھی وقت اپنی جان دے دے گا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوراً ایکشن لیا اور گشت کرنے والے اہلکاروں کو جائے وقوع پر بھیجا گیا۔ پولیس ٹیم نے پہلے پل کے نیچے ایک جال لگایا تاکہ کودنے کی صورت میں اس کی زندگی محفوظ رہے جبکہ دوسری جانب اہلکاروں نے پل پر مذکورہ شخص سے بات چیت کرنے کی کوشش کی تاکہ اس کا مسئلہ سن کر حل کیا جاسکے۔

آپس میں گفتگو چل ہی رہی تھی کہ اچانک اہلکاروں نے شہری کو دبوچ لیا اور اس طرح اس کی جان بچ گئی۔

Comments

- Advertisement -