اشتہار

عمر شریف کی طبیعت بدستور ناساز، بیٹے کی دعاؤں کی اپیل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج معروف کامیڈین عمر شریف کی طبیعت سنبھل نہ سکھی، بیٹے جواد عمر نے عوام سے دعاؤں کی اپیل کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لیجنڈ اداکار عمر شریف کے صاحبزادے جواد عمر کا کہنا ہے کہ والد کی صحت سے متعلق ڈاکٹروں سے مشورہ جاری ہے، عمر شریف کو ایئرایمبولینس میں علاج کے لیے بیرون ملک لے جانے کا فیصلہ جلد ہوجائے گا۔

جواد عمر نے کہا کہ والد کی طبیعت میں بہتری نہیں آرہی اگر امریکا نہیں بھیجا گیا تو اوپن ہارٹ سرجری کی طرف جانا ہوگا۔

- Advertisement -

دوسری جانب معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ عمر شریف کے اہلخانہ سے رابطے میں ہیں، ویزا کوائف متعلقہ سفارتخانے کو بھجوادئیے گئے ہیں جلد ویزا جاری ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل وفاقی حکومت نے عمر شریف کے علاج کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا تھا۔

اس سے قبل کراچی میں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری بھی نجی اسپتال میں عمر شریف کی عیادت کرچکے ہیں۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ وفاقی حکومت نے معروف اداکار عمر شریف کے علاج سے متعلق میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا ہے جو کہ اداکار کو بیرون ملک بھجوانے کے حوالے سے فیصلہ کرے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں