اشتہار

خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی، ایمان پرور مناظر!

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: حرمین شریفین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی کا کام 20منٹ میں مکمل کیا گیا۔

حرمین شریفین انتظامیہ کے مطابق خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی کا کام کئی مراحل میں مکمل کیا جاتا ہے، اللہ کے گھر کی چھت ریکارڈ وقت میں صاف کرائی گئی۔

انتظامیہ نے بتایا کہ سب سے پہلے مٹی اور گردوغبار صاف کیا جاتا ہے۔

- Advertisement -

غلاف کعبہ، دیوار اور چھت کے دروازے کو جدید مشین سے صاف کیا گیا۔ جدید آلات اور سنگ مرمر کے معیار برقرار رکھنے کے لیے منگوائے گئے ہیں۔

کعبہ کی چھت کی صفائی کی خوبصورت تصاویر حرمین شریفین انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں