پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

کن مسافروں کو ٹکٹ نہیں ملے گی؟ ریلوے کا اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ریلوے نے 15ستمبر کے بعد ویکسینیشن نہ کروانے والے مسافروں کو ٹکٹ جاری نہ کرنے کا اعلان کر ‏دیا۔

ترجمان ریلوے کے مطابق این سی او سی کی تازہ ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کے کورونا ویکسی ‏نیشن کے حوالے سے اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

تمام ٹرینیں کورونا ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے 70 فیصد آکو پینسی کے ساتھ چلتی رہیں گی اور ریلوے ‏اسٹیشنوں پر کورونا ایس او پی ایس کو مد نظر رکھتے ہوئے چیکنگ کے نظام کو موثر بنایا گیا ہے ۔ ‏

ترجمان کے مطابق کورونا ویکسین لگوانے سے متعلق عوام کی آگاہی کے لئے پاکستان ریلوے نے اسٹیشنوں کی ‏حدود میں پوسٹرز اور بینرز آویزاں کر دیے ہیں۔

15ستمبر تک ویکسینیشن کی کم از کم ایک ڈوز اور 15 اکتوبر تک مکمل ڈوز ٹرین سٹاف اور اسٹیشن حدود میں ‏تمام عملہ کو لگوانا ضروری ہے۔ ‏

اسی طرح 15 ستمبر تک ویکسینیشن کی کم از کم ایک ڈوز اور 15 اکتوبر تک مکمل ڈوز لگوانے والے مسافروں کو ‏سفر کرنے کے اجازت ہوگی، 15ستمبر کے بعد ویکسینیشن نہ کروانے والے مسافروں کو ٹکٹ جاری نہیں کئے ‏جائیں گے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں