جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

عمر شریف کا علاج جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کیا جائے گا، ڈاکٹر طارق شہاب

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : امریکہ میں اداکار عمر شریف کا علاج کرانے والے ڈاکٹر سید طارق شہاب نے کہا ہے کہ عمرشریف کی سرجری جدید طریقہ علاج کے ذریعے کی جائے گی۔

یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں میزبان وسیم بادامی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ عمرشریف پہلے ایک اوپن ہارٹ سرجری ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمر شریف کو جو بیماری ہے اس میں اوپن ہارٹ سرجری کرنا درست عمل نہیں ہوگا، اوپن ہارٹ سرجری کے علاوہ ان کی کڈنی بھی کمزور ہے۔

- Advertisement -

ڈاکٹر سید طارق شہاب نے بتایا کہ عمر شریف کی سرجری جدید طریقہ علاج کے ذریعے کی جائے گی، نئے پروسیجر کے لئے ماہر ٹیم چاہیے ہوتی ہے، پاکستان میں علاج ممکن نہیں۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ عمرشریف براہ راست اسپتال پہنچیں گے، ایک دن ان کے  معائنے میں لگے گا، عمر شریف کی امریکا پہنچتے ہی2،3دن میں سرجری ہوجائے گی۔

ریما کے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب نے عمر شریف کے علاج کی حامی بھر لی

علاوہ ازیں معروف مبلغ مولانا طارق جمیل نے بھی اداکار عمر شریف کیلئے خصوصی پیغام ریکارڈ کروایا اور ان کی صحت اور سلامتی کی دعائیں بھی کیں جس کے جواب میں عمر شریف نے بھی ان کا شکریہ ادا کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں