تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی عرب: مسافروں پر نئی شرط عائد؟

ریاض: سعودی عرب میں ایک شہری نے محکمہ پاسپورٹ نے دریافت کیا کہ مملکت سے چھٹیوں پر جانے کے لیے کورونا ویکسین کی 3 ڈوز کی شرط ہوگی؟۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) نے سفری قوانین کے حوالے سے وضاحت پیش کی کہ وہ افراد جو مملکت سے سفر کرنے کے خواہش مند ہیں ان کے لیے لازمی ہے کہ انہوں نے کورونا سے بچاو کے لیے ویکسین کی دو خوراکیں لی ہوئی ہوں۔

جوازات کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسن کی تیسری خوراک کے بارے میں تاحال حتمی طور پر فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

البتہ مخصوص بیماریوں میں مبتلا افراد کو احتیاطی طور پر ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ویکسین کی تیسری خوراک لیں تاہم وزارت صحت کی جانب سے عام افراد کے لیے ویکسین کی تیسری خوراک کے بارے میں غور کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی حکومت نے اندرون ملک پرواز کے لیے بھی کورونا ویکسینیشن کی پابند عائد کررکھی ہے۔ اس اقدام کا مقصد وبا کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔

دوسری جانب سعودی حکومت کی مؤثر پالیسی کے باعث مملکت میں کورونا تقریباً ختم ہوچکا ہے۔

Comments

- Advertisement -