جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

گرین لائن منصوبہ: انتظار کی گھڑیاں ختم! کراچی والوں کیلئے خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: گرین لائن بس منصوبے کے حوالے سے شہرقائد کے لوگوں کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ 44 بسوں کا قافلہ 18ستمبر کو ‘کراچی پورٹ’ پہنچے گا۔

ذرایع کے مطابق گرین لائن بس منصوبے کے لیے 44بسوں کا قافلہ 18ستمبر کو کراچی پورٹ پہنچے گا، یہ گرین لائن بس سروس کی پہلی کھیپ ہوگی جو چین سے شہرقائد پہنچے گی۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ پہلے فیز میں گرین لائن سرجانی سے نمائش تک چلائی جائے گی۔

- Advertisement -

اس ضمن میں ذرایع نے یہ بھی بتایا کہ بسیں مکمل ایئرکنڈیشنڈ ہوں گی جن میں 200 سے 250 افراد کی گنجائش ہے، بس میں خواتین اور معذور افراد کے لیے بھی نشستیں مختص ہیں۔

گرین لائن منصوبے کے پہلے فیز کی بحالی کے لیے 80 بسیں مختص ہوں گی۔

یاد رہے کہ گورنر سندھ نے اکتوبر میں گرین لائن منصوبے کے افتتاح کا دعویٰ کیا تھا۔ گرین لائن منصوبہ 2016 میں شروع ہوا جو ایک سال میں مکمل ہونا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں