جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

ووٹنگ مشین کے ذریعے انتخابات: درخواست پر عدالت کا اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور اس پر الیکشن کمیشن کے اعترضات بارے شہری کی ‏درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے نمٹا دی۔ ‏

اسلام آباد ہائی کورٹ نے تین صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

فیصلے کے مطابق الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے انتخابات کی تجویز ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے الیکٹرانک ‏ووٹنگ مشین کے ذریعے انتخابات کے لیے پارلیمنٹ سے قانون سازی کی ضرورت ہے اس موقع پر درخواست گزار ‏کے تحفظات قبل ازوقت اور خدشات پر مبنی ہیں۔

- Advertisement -

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا تجربہ کئی ممالک میں کیا گیا اور ووٹنگ مشین پر اس وقت ‏مجلس شوریٰ میں بھی بحث چل رہی ہے۔

عدالت نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور اس الیکشن کمیشن کے اعترضات کا معاملے پر دائر درخواست نمٹا دی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں