جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

مبادلہ ورلڈ ٹینس چیمپئن کب کھیلی جائے گی؟ اعلان ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی: خلیج عرب کے ممتاز مبادلہ ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ کے انعقاد کا اعلان کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مبادلہ ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ کے مالکان فلیش انٹرٹینمنٹ نے اعلان کیا کہ ٹینس مقابلے سولہ سے اٹھارہ دسمبر دو ہزار اکیس تک ابوظبی کے زید اسپورٹس سٹی کے بین الاقوامی ٹینس سینٹر میں ہونگے، یہ ٹورنامنٹ شائقین کو تہواروں کے موسم میں ڈھلنے کا موقع دے گا۔

تین روز جاری رہنے والے مقابلوں میں شائقین دنیا کے چھ بہترین مرد ٹینس کھلاڑیوں اور دو بہترین خواتین کھلاڑیوں کو محفوظ ماحول میں کھیلتا دیکھ سکیں گے، ابو ظبی کی جانب سے تمام ممالک سے مکمل طور پر ویکسین شدہ مسافروں کے لیے قرنطینہ کی ضروریات ختم کرنے کے اعلان کے بعد چیمپئن شپ تک بین الاقوامی شائقین کے لیے رسائی ممکن ہوگی۔

فلیش انٹرٹینمنٹ کے سی ای او جون لکرش نے کہا کہ مبادلہ ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ اپنے آغاز کے بعد سے ابوظبی اور دنیا بھر کے لوگوں کے لیے ناقابل یقین حد تک مقبولثابت ہوئی ہے، ہم اپنے ہر ایڈیشن میں کوشش کرتے ہیں کہ ٹینس کے شائقین اور لائیو ایونٹ کے شائقین سے لے کر خاندانوں اور بین الاقوامی شائقین تک اپنے تمام ناظرین کے لیے ناقابل فراموش تجربہ فراہم کریں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات کے لوگوں کے لیے ایک سماجی ایونٹ ہے جو معاشرے پرمثبت اثر ڈالنے اور ایک فعال طرز زندگی کو فروغ دینے میں مدد کرتا ہے۔

سی ای او جون لکرش نے کہا کہ ابو ظبی ایک محفوظ ماحول میں لوگوں کے ساتھ تقریبات دوبارہ شروع کررہا ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ ہم شہر میں ٹینس کے کچھ بڑے ناموں کا خیرمقدم کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات میں عالمی معیار کی تفریح ​​لانے میں مدد کر رہے ہیں ۔

تماشائیوں، کھلاڑیوں اور عہدیداروں کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تین روزہ ٹینس اور تفریحی میلے کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں