تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

یوٹیوب پر مشہوری کے لیے بیٹے کو ’رلانے‘ والی خاتون مشکل میں پھنس گئی

یوٹیوب پر مشہور ہونے کے لیے ویڈیو بنانے والے کوئی بھی کام کرنے سے گریز نہیں کرتے، جس کا ایک اور ثبوت سامنے آیا ہے۔

امریکی ریاست کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والی خاتون یوٹیوبر جارڈن چیہن کے یوٹیوب چینل کو 5 لاکھ 38 ہزار  صارفین نے سبکرائب کیا ہوا تھا۔

خاتون وی لاگر نے حال ہی میں ایک ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر کی جس میں وہ گاڑی میں بیٹھی ویڈیو بنا رہی تھیں، اسی دوران انہوں نے بچے کو قریب بلایا اور اُسے آہستہ سے رونے کے لیے کہا۔

ویڈیو میں نظر آنے والا بچہ رو نہیں رہا تھا بلکہ یہ سب کچھ پہلے سے طے شدہ ڈرامہ تھا، جس پر اُس نے ایسا ہی منہ بنایا۔ ویڈیو میں نظر آنے والا بچہ دراصل خاتون کا اپنا ہی بیٹا ہے۔ جنہوں نے اس کے ذریعے اپنے فالوورز کے سامنے اس ڈرامے کی کوشش کی کہ وہ دونوں‌ بہت غمزدہ ہیں۔

خاتون نے یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر شیئر کی تو اُن کے فالوورز نے اسے بہت زیادہ رپورٹ کیا، جس کے بعد انہوں نے خود بھی ویڈیو کو اپنے چینل سے اسے ڈیلیٹ کیا اور پھر اکاؤنٹ ہی بند کردیا۔

Comments

- Advertisement -