اشتہار

حبا بخاری سے متعلق جنید خان کا حیران کُن انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’بے رخی‘ کی پہلی قسط آج رات 8 بجے نشر کی گئی جس میں اداکار جنید خان، حبا بخاری، نازش جہانگیر مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

ڈرامہ سیریل ’بے رخی‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ حبا بخاری، جنید خان، نازش جہانگیر نے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دئیے۔

پروگرام میں ایک گیم کے دوران بے رخی کا پورٹریٹ رکھا گیا جس میں تین تصاویر حبا بخاری، نازش جہانگیر اور جنید خان کی موجود تھیں۔

- Advertisement -

حبا بخاری کی تصویر میں جنید خان کو کھڑا کیا گیا اور ان سے حبا بخاری سے متعلق سوالات پوچھے گئے۔

ندا یاسر نے پوچھا کہ مجھے بھوک لگتی ہے تو میں سب سے پہلے کیا کرتی ہوں؟ اس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بھوک لگنے پر میں سب سے پہلے کھانا منگوالیتی ہوں۔‘

جنید خان نے حبا بخاری سے متعلق بتایا کہ ’جب حبا ڈانٹتی ہے تو زلزلہ آجاتا ہے اس پر حبا نے مسکراتے ہوئے کہا کہ آپ جھوٹ بول رہے ہیں اداکار نے پھر کہا کہ حبا کبھی کبھار سخت ہوجاتی ہیں۔

حبا بخاری نے کہا کہ جب آپ کو لگے کہ آپ کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے تو اپنے لیے آواز اٹھائیں اور بات کریں یہ بہت ضروری ہے۔

جنید خان نے حبا سے متعلق کہا کہ ’جب ان کا موڈ خراب ہوتا ہے کہ وہ چپ ہوکر بیٹھ جاتی ہیں اور ان کی بھنوئیں اوپر چڑھ جاتی ہیں۔‘

اداکار نے مزید بتایا کہ حبا بخاری کو حلوہ پوری بہت پسند ہیں کبھی کبھی کھالیتی ہیں پھر کہتی ہیں کہ ہائے یہ میں نے کیا کردیا۔

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل بے رخی ہر بدھ کی رات 8 بجے نشر کیا جائے گا، ڈرامے کی پہلی قسط آج نشر کی گئی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں