اشتہار

کراچی، اسکول انتظامیہ کا بچے کے سامنے باپ پر تشدد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں نجی اسکول انتظامیہ نے بچے کے سامنے باپ کو پیٹ ڈالا، واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں نجی اسکول انتظامیہ کی جانب سے بچے کے سامنے باپ کو تشدد کا نشانہ بنانے کا واقعہ گزشتہ روز پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر فیس ادا نہ کرنے پر تشدد کرکے باپ اور اس کے کمسن بیٹے کو اسکول سے باہر نکال دیا گیا۔

- Advertisement -

متاثرہ شخص اسکول کے باہر ویڈیو بنا کر دہائی دیتا رہا لیکن کوئی مدد کو نہیں آیا۔

متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ اسکول انتظامیہ نے مجھے مار کر اسکول سے نکالا ہے، آپ سب گواہ ہیں اسکول کی مینجمنٹ نے بیٹے کے سامنے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

ایک اور شخص کا کہنا تھا کہ اسکول انتظامیہ نے تین دن پہلے میری بچی کو بھی کمرے میں بند کردیا تھا، اس گرمی میں اکیلے اس کو بٹھا کر رکھا، لنچ اور پانی بھی نہیں پینے دیا۔

بعدازاں محکمہ تعلیم کے عہدیدار اسکول پہنچے لیکن اسکول انتظامیہ نے دروازہ نہیں کھولا۔

محکمہ تعلیم کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ ہم وزیر تعلیم کے کہنے پر اسکول پہنچے ہیں لیکن اسکول انتظامیہ کی جانب سے دروازہ نہیں کھولا جارہا اور کوئی بات کرنے کو بھی تیار نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسکول کا دیگر عملہ باہر جارہا ہے لیکن ہمیں اندر نہیں جانے دیا جارہا، ہمیں نظر آرہا ہے اسکول انتظامیہ کا یہ رویہ ہے دیگر والدین نے بھی اسکول انتظامیہ کی شکایت کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں