تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

لاہور سے کراچی کی پرواز میں تکنیکی خرابی، 18 اراکین سندھ اسمبلی بھی جہاز میں موجود

لاہور  سے کراچی آنے والی نجی کمپنی کی پرواز  تکنیکی خرابی کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگئی، اس پرواز میں 18 اراکین سندھ اسمبلی بھی موجود تھے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی نجی پرواز پی اے 405  تکنیکی مسئلے کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوئی۔ذرائع کے مطابق خرابی کے بعد فلائٹ کو ٹیک آف پوائنٹ سے واپس رن وے پر پہنچایا گیا۔

اس پرواز میں اراکین سندھ اسمبلی سمیت دیگر مسافر سوار تھے، جنہیں انتظامیہ نے خرابی کے باوجود بھی لاؤنج میں منتقل نہیں کیا۔

گرمی، حبس اور گٹھن ہونے کی وجہ سے مسافر پریشان ہوئے تو انہوں نے شور شرابہ کیا۔

اس پرواز میں تحریک انصاف کے 7، ایم کیو ایم کے 9 اور پاکستان پیپلزپارٹی کے 2 اراکین صوبائی اسمبلی سوار تھے۔ تمام اراکین اسمبلی کسی تقریب میں شرکت کے لیے کراچی سے لاہور آئے تھے۔

مسافروں کو ایک گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے باوجود بھی انتظامیہ نے کوئی جواب دیا اور نہ ہی وجہ بتائی۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں