اشتہار

نیوزی لینڈ ٹیم کی واپسی کب اور کیسے ہو گی؟ جانیے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کل وطن روانہ ہوگی۔

سی ای او پی سی بی وسیم خان نے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید سے ملاقات کی جس میں نیوزی لینڈ ٹیم کے ‏اچانک سیریز ختم کرنے سے پیداشدہ صورتحال اور مہمان کھلاڑیوں کی واپسی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزارت داخلہ کےباہر میڈیا سے گفتگو میں وسیم خان نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کل روانہ ہوگی، کل ‏خصوصی چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے نیوزی لینڈٹیم واپس جائے گی۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ یہ افسوسناک امر ہے جو ہوا بہت غلط ہوا، سیریز منسوخی کے فیصلے پر دکھ ہوا۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کی سیکیورٹی ہماری اولین ترجیح ‏ہے، کیوی ٹیم کا خیال رکھنے پر عمران خان کی شکر گزار ہوں۔

جیسنڈا آرڈرن کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ میری وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فون پر بات ہوئی ہے، نیوزی لینڈ ‏کرکٹ ٹیم کا خیال رکھنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے کرکٹ سیریز کے خاتمے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اندازہ ہے کہ کھیل کو اس طرح ‏ختم کرنا شائقین کیلئے کتنا مایوس کن ہوتا ہے۔ مجھے اندازہ ہے کہ کھیل کو اسطرح ختم کرنا شائقین کیلئے کتنا ‏مایوس کن ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی جانب سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز منسوخ کردی گئی ہے، ‏اس حوالے سے پی سی بی کا کہنا ہے کہ یہ نیوزی لینڈ کی حکومت کا یکطرفہ فیصلہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں