کراچی : سہراب گوٹھ سپر مارکیٹ کے قریب 3 اسٹریٹ کرمنلز نے اسپیڈ بریکر کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 20 سیکنڈ میں شہری کولوٹ لیا اور باآسانی فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں اسپیڈ بریکرز کا اصل فائدہ اسٹریٹ کرمنلزاٹھانے لگے ، سہراب گوٹھ سپر مارکیٹ کے قریب واردات کے دوران 3اسٹریٹ کرمنلز نے 20 سیکنڈ میں شہری کولوٹ لیا۔
شہری کی موٹر سائیکل اسپیڈ بریکرپر ہلکی ہوتے ہی ملزمان پہنچ گئے اور شہری سے موبائل فون،نقدی چھین کر باآسانی فرار بھی ہوگئے۔
گذشتہ ہفتے ہی کراچی میں ڈاکوؤں نے بچوں کو ڈھال بناتے ہوئے شہری سے لوٹ مار کی اور فرار ہوگئے تھے، لوٹ مار کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
خیال رہے شہر قائد میں رواں سال اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار سے تجاوز کرگئیں، پولیس حکام کا کہنا تھا کہ شہر میں 8 ماہ کے دوران لوٹ مار کے دوران 54 افراد کو قتل کردیا گیا، ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 458 افراد زخمی ہوئے۔