کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں 8 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن سومار گوٹھ میں 8 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کے ملزم کو پولیس نے چند گھنٹوں کی کارروائی کے بعد گرفتار کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہمیں بچی سے زیادتی کی اطلاع ملی تھی، والدین کے بیان پر مختلف گھروں میں سرچ آپریشن کیا، پہلے 5 سے 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا۔
پولیس کے مطابق بچی کی شناخت پر ملزم کامران کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے گھر کی چھت پر سوتی بچی کو اٹھا کر خالی گھر میں لے جاکر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، بچی کا طبی معائنہ کروایا جارہا ہے جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
مزید پڑھیں: دکان پر چیز لینے گئی بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل
واضح رہے کہ اس سے قبل شیخوپورہ کے علاقے مانا والا میں اسکول سے واپسی پر دکان پر چیز لینے گئی 6 سالہ بچی کو اغوا کرکے مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے شواہد مٹانے کے لیے بچی کی لاش کو نہر میں پھینک دیا تھا۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ملزم دکاندار ہے ملزم کو شک کی بنیاد پرگرفتار کیا تو اس نے اعتراف جرم کرلیا، ملزم کی نشاندہی پربچی کی لاش نہرکے قریب سے ملی تھی۔