اشتہار

مودی کی امریکا آمد پر کشمیریوں کا احتجاج کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

مظفرآباد: آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود نے بھارتی وزیراعظم کی امریکا آمد کے موقع پر احتجاج کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ مسئلہ کشمیر نازک موڑ میں داخل ہوگیا ہے،کسی قوم کو زیادہ دیرغلام نہیں رکھاجاسکتا، سیدعلی گیلانی کی زبردستی تدفین دنیاکی آنکھیں کھولنےکیلئےکافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کیلئے اب کشمیر کے معاملے پر آنکھیں کھولنےکا وقت ہے، 25ستمبرکومودی نیویارک جارہا ہے، امریکا میں مقیم کشمیری مودی کی آمدپر احتجاج کریں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ’مجھے یقین ہے کہ کشمیریوں کو آزادی نصیب ہوگی‘۔

بیرسٹر سلطان نے کہا کہ ’آزادکشمیرمیں احتساب کاسلسلہ شروع کرنے جا رہے ہیں، احتساب کا ایکٹ میں نے بحیثیت وزیراعظم بنایا تھا، جس پر اب عمل درآمد شروع ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں