تازہ ترین

کراچی، نوبیاہتا جوڑے کا انوکھا اقدام

کراچی سے تعلق رکھنے والے نوبیاہتا جوڑے نے موٹرسائیکل پر پاکستان کا دورہ مکمل کرلیا۔

شادی اور اُس کے بعد کے وقت کو یادگار بنانے کے لیے جوڑے کی طرف سے مختلف اقدامات کیے جاتے ہیں تاکہ وہ اس وقت کو تمام زندگی اپنی سنہری یادوں میں محفوظ کرلیں۔

اسی طرح کراچی سے تعلق رکھنے والا ایک جوڑا ہے، جس نے شادی کے بعد موٹرسائیکل پر پاکستان کے سیاحتی مقامات کا دورہ کیا اور پھر وہ باحفاظت واپس پہنچ گیا۔

نادرا کے ملازم نبیل اپنی نئی نویلی دلہن جو کہ سندھ پولیس میں لیڈی کمانڈو ہے کی خواہش پر ہنی مون منانے پاک چائنا باڈر پر پہنچے۔

خاتون نے بتایا کہ جب نبیل موٹرسائیکل چلاتے تھک جاتے تھے تو وہ بھی موٹرسائیکل چلاتی تھیں۔

نیبل کا کہنا ہے کہ وہ شادی کے بعد کے وقت کو یادگار بنانے کے لیے کچھ نیا کرنے کے لیے پُرعزم تھے، اسی دوران اہلیہ نے موٹرسائیکل پر پاکستان کے سیاحتی مقامات کا دورہ کرنے ک یخواہش کا اظہار کیا۔

Comments

- Advertisement -