اشتہار

پریشان نہ ہوں! سعودی حکومت نے مشکل آسان کردی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی حکومت نے روزمرہ کے استعمال کی اشیا یا دیگر مصنوعات پر ڈسکاؤنٹ کی آڑ میں فراڈ کا توڑ نکال لیا اب صارفین کو گمراہ نہیں کیا جاسکے گا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت تجارت نے آفرز اور ڈسکاؤنٹ چیک کرنے کے لیے ’سیلز‘ ایپلی کیشن متعارف کرائی ہے جس کے ذریعے اشیا پر اگر کوئی خصوصی آفر موجود ہوگی تو معلوم کیا جاسکے گا، اس طرح ڈس کاؤنٹ کے نام پر جھوٹ نہیں بولا جاسکے گا اور صارفین بھی ہوشیار رہیں گے۔

- Advertisement -

وزارت تجارت کے ترجمان عبدالرحمن بن محمد الحسین کا کہنا ہے کہ مملکت میں آفرز اور ڈسکاؤنٹ چیک کرنے کے لیے صارفین ’سیلز‘ ایپلی کیشن پر ڈسکاؤنٹ بار کوڈ اسکین کر سکتے ہیں۔

انہوں نے صارفین پر زور دیا کہ وہ وزارت کی ویب سائٹ یا ’معروف‘ پلیٹ فارم کے ذریعے آن لائن اسٹور کے قابل اعتبار ہونے کو یقینی بنائیں تاکہ وہ دھوکہ دہی کا شکار نہ ہوں۔

خیال رہے کہ ’سیلز‘ ایپلی کیشن صارفین کو کئی اختیارات دیتی ہے اور تمام عمر کے گروپ اسے آسانی سے استعمال کر سکتے ہیں۔ اسٹورز پر دیے جانے والے ڈسکاؤنٹ کے بارے میں ایپ آگاہ کر دے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں