اشتہار

رکشے والا راتوں رات ’کروڑ پتی‘ بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں رکشہ ڈرائیور کی قسمت راتوں رات بدل گئی اور وہ کروڑ پتی بن گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست کوچی میں رکشہ ڈرائیور راتوں رات کروڑ پتی بن گئے جب انہوں نے جیک پاٹ لاٹری جیتی، لاٹری کی انعام رقم 12 کروڑ روپے تھی۔

امبل ہاؤس کے رہنے والے رکشہ ڈرائیور رواں سال کیرل اونم بمپر لاٹری جیتنے والا بن گیا، لاٹری کے نتائج کا اعلان اتوار کے روز کیا گیا۔

- Advertisement -

جے پالن مرادو آٹو رکشے چلا کر گزر بسر کرتے ہیں، 10 ستمبر کے روز انہوں نے میناکشی لکی سینٹر سے 300 روپے کا لاٹری ٹکٹ خریدا تھا۔

مرادو نے انعام جیتنے والا مخصوص ٹکٹ خرید لیا کیونکہ اسے یہ نمبر پسندیدہ لگ رہا تھا جب نتائج کا اعلان کیا گیا تو وہ خوش قسمت فاتح بن کر ابھرے، ان کے ٹکٹ کا نمبر ٹی ای 645465 تھا۔

آٹو ڈرائیور ٹیکس کی کٹوتی کے بعد کل انعام کے 7 کروڑ روپے سے زیادہ گھر لے جائے گا۔

جے پالن مرادو کا کہنا تھا کہ میرے کچھ قرضے ہیں جنہیں میں ادا کرنا چاہتا ہوں، میرے پاس عدالت میں دو جاری دیوانی مقدمات بھی ہیں جن سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتا ہوں، اپنے بچوں کو اچھی تعلیم اور بہنوں کی مالی مدد کرنا چاہتا ہوں۔

جے پالن کے اہلخانہ میں 95 سالہ والدہ، بیوی، دو بیٹے جبکہ اہلیہ اسپتال میں سوئپر ہیں اور ایک بیٹا الیکٹریشن اور دوسرا ہومیو پیتھ ڈاکٹر ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں