اشتہار

لاہور: کار سوار شہری گھر کی دہلیز پر لُٹ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے لٹن روڈ کی حدود میں کار سوار شہری کو گھر کی دہلیز پر لوٹ لیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے لٹن روڈ کی حدود میں کار سوار شہری گھر کی دہلیز پر لُٹ گیا جس کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

فوٹیج میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کو کار سوار سے لوٹ مار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کار سوار شہری جیسے کی ہی گھر کے گیٹ پر آکر رکا موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان نے گاڑی کا دروازہ کھول کر اسلحہ تان لیا۔

مسلح ڈاکوؤں نے نقاب پہن رکھا تھا، ڈاکو شہری سے نقدی، موبائل فون اور قیمتی اشیا لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے۔

واضح رہے کہ تھانہ لٹن روڈ کی حدود میں ایک ہفتے کے دوران یہ چھٹی ڈکیتی کی واردات ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی لاہور میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آچکی ہیں، ڈکیتی میں مزاحمت پر ڈاکوؤں کی جانب سے شہریوں کو گولیاں مار دی جاتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں