اشتہار

لاہور: نوجوان لڑکے کا 15 سالہ قاتل گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت میں لاہور میں پولیس نے 14 سالہ لڑکے کے قاتل کو گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے پیراگون سوسائٹی میں پولیس نے چند گھنٹوں میں ہی قتل کا کیس حل کرتے ہوئے 14 سالہ لڑکے کو قاتل کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قاتل رضا کی عمر 15 سال ہے وہ مقتول کی کزن سے شادی کرنا چاہتا تھا۔

- Advertisement -

ملزم نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا کہ کزن کی شادی طلحہ سے نہ ہوجائے اس خدشے کے پیش نظر طلحہ کو قتل کردیا۔

واضح رہے کہ لاہور کے علاقے پیراگون سوسائٹی میں 14 سالہ طلحہٰ کو قتل کردیا گیا تھا، نوجوان لڑکے کے قتل پر والدین شدت غم سے نڈھال تھے۔

پولیس نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا تھا اور چند ہی گھنٹوں میں ملزم کو گرفتار کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ 14 ستمبر کے روز ہڈیارہ کے علاقے میں 14 سالہ  لڑکے ثاقب کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا، ملزموں نے قتل کے بعد لاش کو پنکھے کے ساتھ لٹکا دیا تھا، ایس پی کینٹ صاعد عزیز نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔

مقتول کے والد آصف نے بیٹے کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں