اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

بیوی کی سفاکیت بےنقاب، شوہر کو کیسے قتل کی کوشش کرتی رہی؟ تہلکہ خیز انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی خاتون نے نامعلوم وجوہات پر شوہر کےلیے اتنی تلخی دل میں پیدا کرلی کہ اس کی جان لینے کی سازش رچا ڈالی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی خاتون نے اپنے شوہر کیلئے نامعلوم وجوہات کی بناء پر دل اتنا زیادہ بغض پیدا کرلیا کہ اسے جان سے مارنے کا منصوبہ تیار کرلیا۔

ایرن نامی خاتون اور 56 سالہ جے ڈی میک کی شادی کو 17 برس گزر گئے اور دونوں کی زندگی بہت خوشگوار گزر رہی تھی، جے ڈی جب جم آتے تو ان کی اہلیہ ایرن انہیں پروٹین شیک بناکر دیتی لیکن اتنی کثرت اور پروٹین شیک پینے کے باوجود ان کی صحت خراب ہوتی چلی یہاں تک کہ لوگ جے ڈی کو کینسر کا مریض سمجھنے لگے۔

- Advertisement -

جے ڈی نے اپنا وزن (30 کلو)‌ کم ہونے، آنتوں میں سوجن، جوڑوں میں اور پیٹ میں درد اور مسلسل کمزوری محسوس ہونے پر ڈاکٹر سے رجوع کیا۔

ڈاکٹروں نے جے ڈی کا معائنہ کیا کچھ ٹیسٹ کروائے، جب ٹیسٹ رپورٹ سامنے آئی تو جے ڈی یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ ان کے جسم میں کئی جسم سے آرسینک نامی زہر جارہا تھا جو ان کی بیوی پروٹین شیک میں ملاکر انہیں دیتی تھی۔

اس دوران جے ڈی کی اہلیہ نے ان پر منشیات کے کثرت سے استعمال کے باعث ذہنی مریض بننے کا الزام لگایا اور علیحدگی اختیار کرلی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی شہری نے زہر دینے کا الزام لگاکر اپنی اہلیہ ایرن کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا، جس کے بعد پولیس نے معاملے کی تحقیق شروع کردی ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جے ڈی میک نے اپنی بیوی کے علیحدہ ہونے کے بعد ڈاکٹر سے رجوع کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں