تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

خبردار! کم سونے والے افراد خطرناک بیماری کا شکار ہوسکتے ہیں، تحقیق

سائنسی ماہرین ابھی تک انسان کی اہم چیزوں میں سے ایک نیند کے بارے میں یہ بات دریافت نہیں کرسکے کہ آخر وہ کون سی وجوہات ہیں جن کی وجہ سے ہمارا جسم سونے پر مجبور ہوتا ہے۔

اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی میں نیند کے حوالے سے ایک تحقیق کی گئی جس میں ماہرین نے نیند کا دورانیہ کم ہونے کے نقصانات تلاش کیے۔

تحقیق کے مطابق مناسب نیند یا نیند کی کمی کے شکار افراد نمکین اور میٹھے اسنیکس اور مشروبات کے استعمال کو پسند کرتے ہیں مگر کم سونے والے افراد دن بھر میں ان غذائی اشیا سے ضرورت سے زیادہ کیلوریز کو بدن حصّہ بنالیتے ہیں۔

تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ اکثر افراد رات کو مشروبات اور غذاؤں کا استعمال کرتے ہیں، یعنی رات گئے تک جاگتے رہتے ہیں اور موٹاپے کا باعث بننے والے رویوں کو بھی اپنا لیتے ہیں جیسے جسمانی طور پر کم متحرک رہنا، اسکرین کے سامنے زیادہ وقت گزارنا، ہلکی پھلکی اشیا کو کھانا وغیرہ۔

طبی ماہرین لوگوں کو رات میں سات گھنٹے یا اس سے زیادہ وقت سونے کی تجویز دیتے ہیں تاکہ اچھی صحت کو یقینی بنایا جاسکے۔

وزن میں اضافے کی وجہ بھی نیند کی بے ترتیبی ہے کیونکہ بے وقت سونے کی وجہ سے بھوک کے ہارمونز بنتے ہیں، جس کی وجہ سے وزن بڑھتا ہے، انسان کے اندر خاموش بیماریاں جنم لیتی ہیں جو موٹاپے کی صورت میں سامنے آتی ہیں۔

اس کے مقابلے میں نیند کی کمی انسان کے اندر خاموش بیماریاں جنم دیتی ہے جس میں جسمانی وزن میں اضافہ، موٹاپا، ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر اور امراض قلب کا خطرہ شامل ہے۔

اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل آف دی اکیڈمی آف نیوٹریشن میں شائع ہوئے۔

Comments

- Advertisement -