تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

لگژری انگور، جس کے ایک گچھے کی قیمت 76 ہزار سے زائد

ٹوکیو: جاپان میں پیدا ہونے والے قیمتی انگور کی قیمت سُن کر آپ ششدر رہ جائیں گے۔

آپ نے ویسے تو پھلوں کی مختلف قیمتیں سُنی ہوں گیں مگر اب ان نایاب انگوروں کی قیمت آپ کے ہوش اڑا دیں گی۔

بزنس انسائیڈر کی رپورٹ کے مطابق جاپان میں انگور کی ایک ایسی قسم پیدا ہوتی ہے، جسے قیمتی ترین قرار دیا جاتا ہے، اسے مارکیٹ میں (روبی رومن) کے نام سے جانا جاتا ہے۔

انگور کی اس قسم کو رنگوں کے حساب سے تین درجات میں تقسیم کیا جاتا ہے، جس کے ایک گچھے کو اس بار 76 ہزار 174 روپے میں فروخت کیا گیا۔ امریکی کرنسی کے اعتبار سے یہ رقم 450 ڈالرز بنتی ہے۔

اس انگور کو اتنی زیادہ قیمت میں کیوں فروخت کیا جاتا ہے؟

انگور کے سائز ، ذائقے اور رنگت کی وجہ سے اس کو نایاب سمجھا جاتا ہے، جس کی قیمت عام انگور سے کہی زیادہ ہوتی ہے۔

اس کو فروخت سے پہلے انسپیکشن کے لیے لے جایا جاتا ہے، جہاں پر فوڈ ماہرین رنگت، ذائقہ اور دیگر چیزوں کو چیک کرنے کے بعد اس کو فروخت کرنے کی منظوری دیتے ہیں۔

جاپانی یونیورسٹی پرفیکٹورال کے محقق ہیروشی نے بتایاکہ دنیا کے کسی بھی ملک یا حصے میں انگور کی یہ قسم نہیں پیدا ہوتی، اسی وجہ سے اس کو انفرادیت حاصل ہے۔

Comments

- Advertisement -