اشتہار

نامور آل راؤنڈر پر میچ فکسنگ کے الزامات

اشتہار

حیرت انگیز

سابق ویسٹ انڈیز کرکٹر مارلون سیمیولز ایک بار پھر میچ فکسنگ کی زد میں آ گئے۔

ٹی10 لیگ میں میچ فکسنگ کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔ کرکٹ کے عالمی نگراں ادارے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ‏نے میچ فکسنگ کے الزامات پر سابق ویسٹ انڈین کھلاڑی کو چارج کیا ہے۔

سیمیولز کو آئی سی سی کے اینٹی کرپشن کوڈکی 4 خلاف ورزیوں کا مرتکب پایا گیا ہے۔ سیمیولز نےمیچ فکسنگ ‏کی آفرکی پیشکش کی رپورٹ نہیں کی۔

- Advertisement -

سیمیولز کے پاس 14 دن کا وقت ہے جس میں آئی سی سی کو جواب جمع کرانا ہو گا بصورت دیگر ان کے خلاف ‏کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

آئی سی سی نے کہا کہ سیمیولز تحائف، ادائیگی، مہمان نوازی اور دیگر فوائد” کی رسید ظاہر کرنے میں ناکام رہے ‏اور اس معاملے کی تحقیقات میں تعاون کرنے میں بھی ناکام رہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں