اشتہار

’پراسرار روشنی‘ نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا، ویڈیو نے دل دہلا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں پراسرار روشنی نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آسمان سے ایک روشنی نمودار ہورہی ہے، روشنی کو دیکھ کر لوگ خوفزدہ ہوگئے اور اس سے بچنے کے لیے دوڑ لگادی جبکہ ایک شخص نے سارا منظر کیمرے میں قید کرلیا۔

یہ روشنی بھارتی ریاست مہاراشٹر کے کولہا پور میں ایک بلند و بالا عمارت کے قریب دیکھی گئی جسے دیکھ کر لوگ خوفزدہ ہوگئے۔

- Advertisement -

روشنی اتنی تیز تھی کہ اس کے پڑتے ہی دھویں کے بادل واضح طور پر آسمان پر اٹھتے ہوئے دیکھے گئے۔

قریبی رہائشی افراد سمجھے جیسے کوئی دھماکا ہوا جس میں بڑی مقدار میں دھماکا خیز مواد شامل تھا، راکیش راوت نامی شہری نے اپنی رہائشگاہ کی بالکونی سے سارے واقعے کی ویڈیو بنالی۔

وائرل ویڈٰیو کے کیپشن میں شہری نے لکھا کہ وہ لنچ کے بعد سو رہا تھا لیکن طوفانی موسم کی وجہ سے بیدار ہوگیا اپنے اپارٹمنٹ میں دیکھا کہ بادل گرج رہے ہیں اس دوران کھڑکی پر نظر پڑی اور میں نے اپنا موبائل فون نکال کر ریکارڈنگ شروع کردی پھر اچانک ہی بجلی گری جیسے دھماکا ہوگیا ہو۔

18 سیکنڈ کی ویڈیو میں آسمانی بجلی کو گرتے دیکھا جاسکتا ہے کہ چند سیکنڈ کے بعد پرندوں کی گھونسلوں میں جانے کی کوشش کررہے ہیں۔

مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور اسے اب تک لاکھوں ویوز حاصل ہوچکے ہیں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں