اشتہار

کرونا وائرس، متحدہ عرب امارات میں‌ عائد بڑی پابندی ختم

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: متحدہ عرب امارات کی حکومت نے بعض عوامی مقامات پر عائد فیس ماسک کی پابندی ختم کردی۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نے بعض عوامی مقامات پر شہریوں کے فیس ماسک پہننے سے متعلق ضابطوں میں نرمی کا اعلان کیا۔

وزارتِ صحت نے بدھ کے روز جاری اعلامیے میں کہا کہ ’ورزش، ساحل پر بیٹھنے والوں کے لیے فیس ماسک لازمی نہیں ہے‘۔

- Advertisement -

اعلامیے کے مطابق پرائیوٹ گاڑی میں اکیلے یا گھر والوں کے ساتھ جانے والے بھی فیس ماسک کے بغیر گھوم سکتے ہیں جبکہ حجام کی دکانوں وغیرہ میں بھی ماسک لازمی نہیں ہے۔

وزارتِ صحت کے مطابق فیس ماسک کی پابندی میں نرمی کا فیصلہ کرونا کیسز میں 60 فیصد کمی کے بعد کیا گیا۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے 318 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 380 مریض صحت یاب ہوئے، علاوہ ازیں 2 مریضوں کا انتقال بھی ہوا۔

رپورٹ کے مطابق  اب تک 1 کروڑ 95 لاکھ شہریوں کو کرونا ویکسین دی گئی ہے، جن میں سے 80 لاکھ 70 ہزار کو دونوں خوراکیں لگائی جاچکی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں