اشتہار

پاکستان کا جی ایس پی پلس کا درجہ برقرار

اشتہار

حیرت انگیز

برسلز: یورپی کمیشن نے پاکستان کا جی ایس پی پلس کا درجہ برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق برسلزمیں یورپی یونین اور پاکستان جوائنٹ کمیشن کے درمیان مشاورت ہوئی، جس میں صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

یورپی کمیشن ملاقات کے بعد تصدیق کی کہ پاکستان کا جی ایس پی پلس کا درجہ برقرار ہے، موجودہ جائزے میں انفرادی طورپرپاکستان پربات نہیں ہوئی۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ جی ایس پی پلس کے حوالے سے گورنر پنجاب چوہدری سرور آئندہ ماہ برسلز کا دورہ کریں گے۔

مزید پڑھیں: جی ایس پی پلس اسٹیٹس، یورپی یونین کے تحفظات دور کرنےکا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں: یورپی یونین نے پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس کی توثیق کر دی

واضح رہے کہ   یورپی یونین نے2013میں پاکستان کوجی ایس پی پلس کا درجہ دیاتھا، جس پر یکم جنوری 2014 سے عمل درآمد شروع ہوا۔

 جی ایس پی پلس قرار دیے گئے ممالک کو27عالمی معاہدوں کا نفاذ کرناہوتا ہے، جس میں انسانی حقوق،مزدوروں کےحقوق،ماحولیات کا تحفظ اور طرز حکمرانی سمیت دیگر شامل ہیں۔

پاکستان کے جی ایس پی پلس سے دونوں پارٹنرزکی ایکسپورٹ میں64فیصداضافہ ہوا،  یورپی یونین ممالک کی پاکستان کیلئےایکسپورٹ میں 42 فیصداضافہ ہوا ۔  جی ایس پی پلس اسکیم تمام ممالک کیلئے31دسمبر2023 کوختم ہوگی، جس کے بعد جنوری 2024 سے نیا منصوبہ شروع ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں