جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

اتحاد ایئرویز کا بڑا اعلان، مسافروں کیلیے زبردست خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی کی سرکاری ایئرلائن اتحاد ایئرویز نے اپنے مسافروں ‏کو زبردست خوشخبری سنا دی۔

خلیجی میڈیا کے مطابق اتحادایئرویز نے اپنے مسافروں کو ایکسپو 2020 کی ٹکٹیں مفت فراہم ‏کرنے کا اعلان کر دیا۔

اتحادایئرویز کے ذریعے ابوظہبی آنے والے یا بذریعہ ابوظہبی سفر کرنے والوں کو دبئی ایکسپو ‏‏2020 کی ٹکٹیں مفت دی جائیں گے۔

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ایکسپو 2020 کے لیے آنے والے سیاح ابوظہبی اور ملک کے دیگر ‏مقامات کا دورہ بھی کر سکتے ہیں یہ خصوصی پروموشن 23 ستمبر سے شروع ہوگی اور 31 مارچ ‏‏2022 تک جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ دبئی ایکسپو دنیا کا پہلا اتنا بڑا ایونٹ ہے جو یکم اکتوبر 2021 سے 31 مارچ 2022 ‏تک جاری رہے گا۔

ایکسپو دبئی 2020 پہلی بار مشرق وسطیٰ افریقہ اور جنوبی ایشیا کے علاقے میں منعقد ہورہی ہے، ‏یہ عرب دنیا میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا ایونٹ ہے جس میں 192 ممالک کے علاوہ بین ‏الاقوامی کمپنیاں، تنظیمیں اور اکیڈمیز شریک ہوں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں