اشتہار

بلال اکبر کی کاوشیں رنگ کے آئیں، سعودی عرب سے پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: پاکستانی سفیر کی کاوشوں کے بعد سعودی حکومت نے پاکستانیوں کو زبردست سہولت دینے کا فیصلہ کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر بلال اکبر کی جانب سے کی جانے والی کاوشوں کے بعد سعودی حکومت نے 600 پاکستانی طالب علموں کو اسکالر شپ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق  ڈپلومہ، بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی تعلیم حاصل کرنے والے طالب علموں مکمل اسکالرشپ  دی جائے گی۔

- Advertisement -

سفارت خانے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستانی طالب علم اسکالر شپ کی سہولت سےفائدہ اٹھاسکتے ہیں، خواہش مند طلبا کو یونیورسٹی ویب سائٹ ،آن لائن پورٹل پر اسکالر شپ کے لیے درخواست جمع کرانی ہوگی۔

مزید پڑھیں: ایکسپائر اقامے اور پاسپورٹ، سعودی عرب سے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آگئی

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب سے پروازیں بحال ہونے کی امید، بلال اکبر پاکستانیوں کی آواز بن گئے

سفارت خانے کے مطابق یونیورسٹی اپنے معیار اور طریقہ کار کو دیکھتے ہوئے طلب علم کی درخواست کو منظور کرنے کے بعد محکمہ تعلیم کو ارسال کرے گی۔

اعلامیے کے مطابق اسکالرشپ تقریباًتمام شعبوں کےلئے پیش کی جارہی ہیں، جو مملکت کی 25یونیورسٹیوں کےلئےدی جائیں گی، 75 فیصدپاکستان، 25 فیصد مملکت میں مقیم طالب علم اسکالرشپ کے اہل ہوں گے، دیگر تمام اصولوں ضوابط کی پابندی بھی لازمی ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں