اشتہار

فردوس جمال نے ’اسکینڈل‘ سے متعلق سوال پر کیا جواب دیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار فردوس جمال کا کہنا ہے کہ اپنے زمانے میں اسکینڈل بنتے تھے تو اہلیہ کو اس کا پتا نہیں لگنے دیتا تھا۔

شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار فردوس جمال نے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کی جانب سے پوچھے گئے ’اسکینڈل‘ سے متعلق سوال کا جواب دیا۔

ندا یاسر نے پوچھا کہ آج کل تو سوشل میڈیا کا دور ہے کوئی بات چھپتی نہیں فورا وائرل ہوجاتی ہے لیکن آپ کے زمانے میں اخبار ہوتے تھے جس میں اسکینڈل کی خبریں چھپتی تھیں اس پر کیسے ردعمل دیا۔

- Advertisement -

فردوس جمال نے بتایا کہ میرا ساتھ جن کا اسکینڈل تھا ان پر پردہ ہی رہنے دیں کیونکہ وہ خواتین اب بچوں کی مائیں بن چکی ہیں۔

اداکار نے بتایا کہ بہت زیادہ اسکینڈل بنے جس کے ساتھ کام کیا اس اداکارہ کے ساتھ اسکینڈل بنادئیے جاتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ اہلیہ کو اسکینڈل کا پتا نہیں لگنے دیتا تھا، پی ٹی وی کے ڈرامے میں کوئی رومانوی سین ہورہا تھا تو ہر کوئی کہتا تھا کہ یہ سین سچ ہورہا ہے کیونکہ میری اداکاری ایسی ہوتی تھی۔

فردوس جمال کے صاحبزاے نے بتایا کہ والد جوانی میں رومانوی تھے والدہ کی تعریف کرتے تھے، والد کھانے کے بہت شوقین ہیں، والدہ کھانے اچھی بناتی ہیں تو والد ان کی تعریف کیے بغیر نہیں رہ پاتے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں