اشتہار

وفاقی وزیر نے عمرہ خواہشمندوں کو خوشخبری سنا دی

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے عمرہ خواہمشندوں کو اچھی خبر سناتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ 3 ، 2 ہفتے ‏میں پاکستانی عازمین کیلئے بھی پابندیاں ختم ہو جائیں گی۔

وفاقی وزیرمذہبی نے پشاور میں حاجی کیمپ فیز7میں نئے رہائشی بلاک کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر انہوں نے ‏کہا کہ حجاج کرام کی خدمت کیلئے نئی بلڈنگ قائم کردی گئی یہاں پرحجاج کرام کوتمام سہولت مہیاکی ‏جائےگی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حجاج کرام کےتربیتی نظام اورکلاسز کیلئےیہاں بندوبست کیاجائےگا ایک ہی چھت ‏تلے دستاویزات کی جانچ،ویکسی نیشن بھی کی جاسکےگی۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ عمرہ، حج سےمتعلق کوئی اضافی خرچہ وصول نہیں کیا جا رہا ہے دنیا بھر میں حج اور ‏عمرےکی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ایئرلائنز کے ٹکٹ مہنگےہونےسےحج، عمرےپیکیج میں اضافہ ہوا۔

نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ دنیابھر میں کورونا پابندیوں میں نرمی کی جارہی ہیں آئندہ 3 ، 2ہفتے میں پاکستانی ‏عازمین کیلئے بھی پابندیاں ختم ہو جائیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں