اشتہار

رعایتی ٹکٹیں: ایئرعربیہ کی پرُکشش آفر سے فائدہ اٹھائیں

اشتہار

حیرت انگیز

شارجہ کی سرکاری ایئرلائن ایئرعربیہ نے مسافروں کو پرُکشش آفر دیتے ہوئے رعایتی پیکج کا اعلان کر دیا۔

خلیجی میڈیا کے مطابق ایئرعربیہ نے مسافروں کے لیے 5 روزہ سیل میں رعایتی ٹکٹیں رکھی ہیں اس سہولت سے ‏اتوار 26 سے 30 ستمبر تک فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔

مسافر سیل کے دوران بکنگ کروا سکتے ہیں جو کہ اگلے ماہ کی 25 تاریخ تک کے لیے قابل استعمال ہوں گی۔

- Advertisement -

سیل میں مختلف مقامات کے لیے رعایتی ریٹرن ٹکٹس رکھے گئے ہیں۔ ان میں سرفہرست 849 درہم کی دوطرفہ ‏ٹکٹ ہے جو کہ یریوان اور تبلیسی کے لیے۔

وہ مسافر جو استنبول اور بیروت جانا چاہتے ہیں وہ 999 درہم میں ریٹرن ٹکٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ قاہرہ 1049 ‏درہم، اسکندریہ 1049 درہم، عمان 1249 درہم، خرطوم 1249 درہم اور دیگر مقامات شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں