اشتہار

مریم نواز سے ملاقات کے خواہشمند کارکنوں کو تھپڑ پڑ گئے، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے ملنے کے لیے آنے والے کارکنوں کو سیکورٹی گارڈز نے تھپڑ رسید کر ‏دیے۔

ن لیگ ساہیوال ڈویژن کے اجلاس میں شرکت کے موقع پر مریم نواز سے ملاقات کے خواہشمند کارکنوں کو روک ‏دیا گیا۔ اجلاس سے واپس جاتے ہوئے کارکنان مریم نواز کا انتظار کرتے ہے تاہم انہیں ملنے نہیں دیا گیا۔

مریم نواز گاڑی میں روانہ ہونے لگی تو کارکن زمین پر لیٹ گئے جس پر سیکورٹی گارڈز نے کارکنان کو تھپڑ مارے ‏اور گھیسٹ کر انہیں راستے سے ہٹایا۔

- Advertisement -

یہ سارا منظر مریم نواز گاڑی میں بیٹھ کر دیکھ رہی تھیں لیکن انہوں نے گارڈز کو تشدد کرنے سے نہیں روکا اور ‏نہ ہی کارکنان سے ملاقات کی۔

پارٹی رہنما سے ملاقات نہ ہونے اور تشدد کرنے پر لیگی کارکنان نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا ‏نعرہ لگانے والے پہلے کارکن کو عزت دیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں