اشتہار

سعودی عرب سے باہر گئے ہوئے غیرملکیوں کی مشکل آسان

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ وہ غیرملکی جو چھٹیوں پر مملکت سے گئے ہوئے ہیں وہ باہر رہتے بھی اپنے اقامے کی تجدید آن لائن کراسکتے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) نے بیرون مملکت موجود تارکین وطن کے اقامے کی تجدید کی سہولت آن لائن بھی فراہم کر رکھی ہے۔

جوازات کے ٹوئٹر پرایک شخص نے دریافت کیا تھا کہ سعودی عرب سے باہر گئے ہوئے غیر ملکی کا اقامہ تجدید ہوسکتا ہے؟ جس پر مذکورہ بالا وضاحت آئی۔

- Advertisement -

سعودی محکمہ پاسپورٹ کا کہنا تھا کہ مملکت سے باہر گئے ہوئے غیر ملکیوں کے اقامہ کی تجدید ممکن ہے اس بارے میں کارکن کے اقامہ کی تجدید آجر کے ’مقیم پورٹل ‘ کے ذریعے کی جاسکتی ہے۔

نومبر تک ۔۔۔۔۔۔۔! سفری پابندی کے شکار ممالک کیلئے سعودی حکومت کا ریلیف

ایسی صورت میں آجر کو اپنے مقیم پورٹل پر تجید کی کمانڈ دینے سے قبل مقررہ فیس ادا کرنا ہوگی جس کے بعد مقیم کے ذریعے تجدید کی کمانڈ دی جائے۔

یہ مراحل عبور کرنے کے بعد غیرملکی کے اقامے کی تجدید ہوجائے گی۔

دوسری جانب سعودی حکام نے ایک بار پھر وضاحت کی ہے کہ وہ غیرملکی جو سفری پابندی کے شکار ممالک میں موجود ہیں ان کے اقامے اور خروج عودہ ویزے کی توسیع 30 نومبر تک کردی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں