اشتہار

پاکستان کے ذمے کتنے ارب ڈالر کا بیرونی قرضہ ؟ ہوشربا انکشاف سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان کے بیرونی قرضے 122 ارب 44 کروڑ ڈالر سے زائد ہونے کا انکشاف سامنے آیا ، 3 سال میں قرض میں 26 ارب ڈالرسے زائد کا اضافہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور کا اجلاس ہوا، جس میں پاکستان کے بیرونی قرضہ 122 ارب 44 کروڑ ڈالر سے زائد ہونے کا انکشاف ہوا، بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ جون2018 میں کل بیرونی قرضہ96 ارب ڈالر تھا، 3سال میں قرض میں26 ارب ڈالرسےزائدکااضافہ ہوا۔

ایڈیشنل سیکرٹری اقتصادی امورذوالفقارحیدر نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پیرس کلب کاکل قرضہ3ارب78کروڑ50لاکھ ڈالرہے، جس میں2 ارب 97 کروڑ ڈالر قرض اور81کروڑ40لاکھ ڈالر شرح سود ہے ، کوروناکی وجہ سے پیرس کلب کی جانب سےقرضوں پرریلیف دیا گیا۔

- Advertisement -

کمیٹی رکن قیصراحمدشیخ نے کہا کہ ریلیف جب دیاگیا اس وقت ڈالر50روپے سستا تھا، نئے ایکسچینج ریٹ کے مطابق ادائیگی کرنی ہوگی ملک کا تو نقصان ہوا جبکہ عائشہ غوث کا کہنا تھا کہ آئندہ اجلاس میں بتائیں روپےکی قدرمیں کمی سے کیا نقصان ہوئے۔

اس سلسلے میں کمیٹی نے آئندہ اجلاس ان کیمرہ طلب کرلیا، چیئرمین کمیٹی نے کہا وزارت خزانہ اوردیگرمتعلقہ ادارےبھی اجلاس میں ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں