اشتہار

سوات کی جھیل پر بنائی جانے والی تصاویر کی حقیقت آپ کو حیران کردے گی

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین حیرت میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔

صارفین کی دلچپسی کو دیکھتے ہوئے ہم نے آج صارفین کی دماغی ورزش اور ذہنی مشق کے لیے خیبرپختون خواہ کے مالاکنڈ ڈویژن کی وادی سوات کی جھیل مہوڈنڈ میں بنائی جانے والی تصاویر کا انتخاب کیا ہے۔

انٹرنیٹ پر نت نئی پہلیاں شیئر ہونے کا سلسلہ نیا نہیں ہے، سوشل میڈیا پر تصویری پہیلیاں شیئر ہوتے ہی صارفین اُن کے جواب بہت دلچسپی کے ساتھ تلاش کرتے ہیں یا اُن میں چھپی خوبی تلاش کرتے ہیں۔

- Advertisement -

ویسے یہاں ایک اور اہم بات فوٹی گرافی کی اہمیت کو بیان کرنا بھی ہے کیونکہ یہ ایک ایسا فن ہے جس میں اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو منوانے کے لیے تصاویر بنانے کے شوقین افراد اپنے کیمرے میں اچھے سے اچھے منظر کو محفوظ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

پیشہ ور یا  شوقین فوٹو گرافر  اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ ایک اچھا کلک نہ صرف کسی بھی کیمرہ مین کو  مشہور کرتا ہے بلکہ یہی اُن کے مستقبل کا اچھا لمحہ ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: تصویر میں‌ موجود مختلف نمبرز تلاش کریں

آج کل زندگی کے ہر لمحے کو تصاویر میں قید کرنا نہایت ضروری ہوگیا ہے، اس ضرورت کے ساتھ بہترین کیمرے (جو کہ زیادہ تر اسمارٹ فونز میں ہوتے ہیں) اور نئی نئی کیمرہ ٹرکس بھی سامنے آتی جارہی ہیں۔ اچھی تصویر لینے کے لیے کیمرے کے اچھا ہونے کے ساتھ طریقہ ہو تو   تصاویر اور بھی خاص اور خوبصورت ہوجاتی ہیں۔

آج ہم نے جن تصاویر کا انتخاب کیا وہ خیبرپختون خواہ کے ضلع مالاکنڈ کی وادی سوات میں واقع مہوڈنڈ  جھیل کی ہے۔

تصویر بشکریہ محمد اکمل خان

ان تصاویر کو کو آپ غور سے دیکھیں بظاہر کچھ محسوس نہیں ہوگا مگر جب اسکرول کریں گے تو حقیقت جان کر حیران رہ جائیں گے۔

تصویر بشکریہ محمد اکمل خان

اب اسکرول کریں اور نیچے ایک ایک کر کے تصاویر دیکھیں۔

کیمرے میں تصویر ایسے محفوظ کی گئی

کیمرے میں تصویر ایسے محفوظ کی گئی

جی ہاں! دراصل یہ تصاویر اس انداز سے کیمرے میں محفوظ کی گئیں کہ پانی کے عکس میں درخت، آسمان پہاڑ ایسے نظر آرہے ہیں جنہیں اگر الٹا کردو تب بھی یہ ویسی ہی لگ رہی ہے۔


کیا آپ ان تصاویر کی خصوصیت تلاش کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے؟ کمنٹس سیکشن میں ضرورت بتائیں۔

Comments

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں