وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ممبرکی جانب سے نازبیا الفاظ استعمال کیے گئے تنخواہ نہیں لیتا، اپنے گھر میں رہتا ہوں، اپنی گاڑی استعمال کرتا ہوں یہ وزیرخزانہ کہیں جانے والا نہیں۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہا کہ آج امپورٹس بڑھ رہی ہیں، 6.4بلین کی امپورٹس صرف ویکسین کی ہے ضروری نہیں آگےبھی ایسا ہو۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ پچھلے10سال میں زراعت کے لیے کیا کیا گیا؟ زرعی ملک ہوکربھی گندم امپورٹ کر رہے ہیں شرمندگی ہونی چاہیے کس نے کیایہ؟ شرمندگی 3سال والوں کوہونی چاہیےیا30سال والوں کو، گندم کی پیداوار 27ارب کی ہوئی تو اگلے سال30ارب پر لے کرجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ معیشت اس وقت گرو کررہی ہے،گھبرانےکی بات نہیں، ایف بی آر کے نظام کو مستقل بنیادوں پر سائبر حملوں کا نشانہ بنایا گیا، اوسطا مہینےمیں تقریباً 71000بار سائبر حملوں کانشانہ بنایا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حملےگزشتہ 2سال میں تیزی سے بڑھے ہیں ہیکنگ کمیونٹی کے پاس موجود ٹولز، طریقےزیادہ طاقتور اور جدید ہیں، 3سال میں ایف بی آرکاسسٹم 3بارتقریباً 0.0001 شرح سےمتاثرہوا، تیسرےفریق کی مدد سے تحقیقات جاری ہیں۔