اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

روپے کی قدر میں‌ پھر کمی، ڈالر کی بلند پرواز کا سلسلہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں آج بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے باعث امریکی کرنسی نے بلند قیمت کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آج کاروباری ہفتے کے چوتھے یعنی جمعرات کے روز اوپن مارکیٹ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مزید ایک روپے کم ہوئی۔

روپے کی قدر کم ہونے کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 173 روپے 50 پیسے کی نئی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا۔ علاوہ ازیں اوپن مارکیٹ میں یورو کی قیمت بھی 201 روپے کی بلند سطح پر بقرار رہی۔

- Advertisement -

اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 1 روپے سستا ہوکر 234.50 روپے، اماراتی درہم 10 پیسے اضافے کے بعد 48.20 روپے کی بلند ترین سطح اور سعودی ریال 15 پیسے مہنگا ہوکر 46 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

مزید پڑھیں: ڈالرکی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچنے کی ممکنہ وجوہات

دوسری جانب انٹربینک میں بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 18 پیسے مہنگا ہو گیا، جس کے بعد قیمت 170 روپے 48 پیسے سے بڑھ کر 170 روپے 66 پیسے تک پہنچ گئی۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں